پیغام از ایڈریئن
1
اس وسیع ناول کو ختم کرنے میں مجھے متواتر وقت لگا، لیکن میرا دل اس پر آگیا۔ پانچوی جماعت میں، ہمیں کسی بھی موضوع کا انتخاب کر کہ اپنے ہم جماعتوں کو سکھانے کیلئے تفویض کیا گیا۔ میں نے انیسویں صدی کے ادب کا انتخاب کیا۔
جیسا کہ آپ جان چکے ہوں گے، میں آج کل ایک انگریزی کی پروفیسر ہوں۔ میں وکیپیڈیا پر اپنا حصّہ بھی ڈالتی ہوں؛ میں نے دیگر مصنفین پر مضامین لکھ ہیں، مثلاً میری شیلی جنہوں نے فرانکنسٹئین لکھی اور جین آسٹن جنہوں نے پرائڈ اینڈ پریجوڈس لکھی۔
جب میں وکیپیڈیا پر اپنی ترامیم کو دیکھتی ہوں، تو یہ نہیں سوچتی کہ میں معلومات میں اضافہ کر رہی ہوں؛ بلکہ یہ سوچتی ہوں کہ میں ایک استانی ہوں۔ بذریعہ ویکپیڈیا، میری پہنچ ایک کلاس روم کی حد سے تجاوز کر جاتی ہے۔ پچھلے ایک مہینے میں ہی، جین آسٹن پر لکھے مضمون کو 150،000 دفعہ دیکھا جا چکا ہے۔
میری یونیورسٹی میں، مجھے کئی عمدہ وسائل تک رسائی ہے۔ لیکن کثیر تعداد میں لوگوں کو ان وسائل تک رسائی نہیں ہوتی؛ انکا وصول اکثر پیسوں کے خرچ پر مبنی ہوتا ہے۔ چنانچہ، ویکپیڈیا میں ترمیم کر کہ میں اس زیادتی کو ٹھیک کرنے میں مدد دے سکتی ہوں۔
مجھے علم حاصل کرنے کا شوق ہے۔ ہمیشہ سے رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں بھرپور طور سے مانتی ہوں کہ علم سب کیلئے دستیاب ہونا چاہیے۔
کیا آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں؟ اگر ہاں، تو ویکپیڈیا کی کفالت میں میرا ساتھ دیں۔
Bio
ایڈریئن کی تحقیق اٹھارویں صدی کے برطانوی ادب پر مرکوز ہے۔ڈجٹل علم و تحقیق میں ڈاکٹریٹ کے بعد، وکیپیڈیا کو کلاس روم میں ضم کرنے کے نئی کاوشوں میں وہ اپنے ہم منصب ساتھیوں کی معاونت کرتی ہیں۔