مومنٹ چارٹر/متن
یہ صفحہ مومنٹ چارٹر کے مسودے کے بعض متن کو نمایاں کرتا ہے۔ یہ مواد اس وقت تک بدلتا رہے گا جب تک کہ موومنٹ چارٹر کی توثیق نہیں ہو جاتی، جو 2023ء میں متوقع ہے۔
چارٹر متن بیانیہ
(مئی 2022ء کے مطابق موومنٹ چارٹر مسودہ ساز کمیٹی کی طرف سے چارٹر کا مواد کیسے تیار کیا جائے اس کا ابتدائی بیانیہ۔)
مومنٹ چارٹر کے دیباچے میں اقدار کا بیان موجود ہے ہے جس میں فصیح و بلیغ انداز میں ان تمام چیزوں کا خلاصہ کیا گیا ہے جو ہمیں وسیع تر اصطلاحات میں عزیز ہیں۔
قابل عمل چیزیں جو حقیقی حکمت عملیوں پر زور دیتے ہیں ہیں ممکنہ خیالات کی ایک وسیع رینج سے تیار کیے جا سکتے ہیں اور انہیں تین زمروں یا حصوں میں : نظم و نسق، وسائل اور برادری کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ ان کو بنیادی مشینری کے طور پر بھی تصور کیا جا سکتا ہے جو (1) سیاسی، (2) معاشی اور (3) سماجی/معلوماتی اقالیم میں کردار ادا کرتے ہیں اور یہ ایک بہت ہی فعال طریقہ ہے۔ حکمتِ عملی پر براہ راست اثر ڈالنے والے تمام ممکنہ خیالات اور تجاویز کو بشمول پچھلے مراحل کی تجاویز اور برادریوں کی جانب سے نئی تجاویز کے ان میں سے کسی ایک زمرے میں ترتیب دیا جائے گا۔
ہر ایک زمرہ یا حصہ ایم۔سی۔ڈی۔سی کی طرف سے پچھلے مراحل سے حاصل شدہ بہترین اور وسیع خیالات کے ساتھ ساتھ ایم۔سی۔ڈی۔سی کے اپنے مباحث کے ساتھ سیڈ کیا جائے گا۔ میٹا۔ویکی متن کے زمرے کے ذیلی صفحہ پر اور دوسرے پلیٹ فارمز کے ذریعے نظرثانی، وضاحت اور نئی تجاویز کی گنجائش موجود ہو گی جنہیں کراس۔پوسٹ کیا جائے گا۔
جائزہ
جون 2022 میں اپنی آفلائن ملاقات کے بعد، ڈرافٹنگ کمیٹی نے مومنٹ چارٹر کے ایک ابتدائی خاکے یا "مضامین کے جدول" پر اتفاق کیا۔ متفقہ خاکہ درج ذیل ہے: (نارنجی رنگ اس امر کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ایک باب تیار کیا جا رہا ہے اور اس میں جاری مشاورت ہو سکتی ہے، تفصیلات کے لیے خطہ زمانی سے رجوع کریں):
باب | متن کی تعریف |
---|---|
دیباچہ | چارٹر کی تعریف اور اس کا مقصد |
اصول اور ضوابط | پوری تحریک کے لیے بنیادی اقدار اور تعاون کے اصول۔ |
تعرفات | چارٹر میں بیان کردہ کلیدی تصورات کی تعریف۔ |
عالمی کونسل | مستقبل کے لیے اہم عالمی انتظامی ادارے کے طور پر عالمی کونسل کی تعریف ۔ یہ سیکشن تحریک کی حکمت عملی کی تجاویز میں عالمی کونسل کے کردار کی تعریف کی توسیع کرے گا ۔ یہ عالمی کونسل کے قیام کے عمل کا خاکہ بھی پیش کر سکتا ہے۔ |
کردار اور ذمہ داریاں | تحریکی اداروں کے کردار اور ذمہ داریوں کی تعریف۔ اس میں ممکنہ طور پر بورڈ آف ٹرسٹیز، ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن، ملحقہ اداروں اور برادریوں وغیرہ جیسے اداروں کے کردار کے بارے میں تعریفیں شامل ہیں۔ |
فیصلہ سازی | عالمی فیصلہ سازی کے عمل کی تعریف۔ یہ ان فیصلوں کے لیے لاگو ہو سکتا ہے جو بیک وقت ویکیمیڈیا تحریک کے بہت سے شراکت داروں بشمول ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن، ملحقہ ادارے اور برادریوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ |
ترامیم اور نفاذ | چارٹر میں ترمیم اور نفاذ کے عمل کی تعریف۔ یہ بیان کرتا ہے کہ مومنٹ چارٹر کی پہلی توثیق کے بعد اس میں تبدیلیاں کیسے کی جاتی ہیں۔ اس میں اس امر کی بھی وضاحت ہے کہ مومنٹ چارٹر میں جن تبدیلیوں کا تصور کیا گیا ہے ان کو عملی طور پر ویکیمیڈیا تحریک میں کیسے لاگو اور نافذ کیا جائے گا۔ |
ضمیمے / لغت | مومنٹ چارٹر کے ہر باب میں استعمال ہونے والی کلیدی اصطلاحات کی تعریفات اور کلیدی متن کا تفصیلی خاکہ۔ |