تصاویر مطلوب ویکیپیڈیا صفحات 2021ء

This page is a translated version of the page Wikipedia Pages Wanting Photos 2021 and the translation is 92% complete.
Outdated translations are marked like this.

تصاویر مطلوب ویکیپیڈیا صفحات 2021ء

مرکزی صفحہ شریک برادریاں انتظامی ٹیم شرکت نتائج وسائل سوالات اور مہم کے اصول
Please do not add photos in a language you do not speak. Do not add images without a good caption. In your edit summary, add a good edit summary, and the hashtag #WPWP.

ویکیپیڈیا تصاویر مطلوب صفحات (WPWP) ایک سالانہ مہم ہے جس میں دنیا بھر کی مختلف زبانوں کے ویکیپیڈیا منصوبوں اور برادریوں کے صارفین ایسے ویکیپیڈیا صفحات میں تصاویر شامل کرتے ہیں، جن میں تصاویر کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ویکیپیڈیا کے مختلف فوٹوگرافی مقابلوں سے جمع کی گئی ڈیجیٹل میڈیا فائلوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے مہم ہے، جیسے فوٹو واک جس کا انتظام ویکیمیڈیا برادری ویکیپیڈیا صفحات میں تصاویر شامل کرنے کے لیے کرتی ہے۔ تصاویر محض متن سے بھرے صفحے کے مقابلے میں قارئین کو متن کے فہم کے لیے مدد فراہم کرتی ہیں، مشمولات کی وضاحت کرتی، اور مضمون کو قارئین کے لئے مزید تدریسی اور پُرکشش بناتی ہیں۔

ویکیمیڈیا کومنز پر بذریعہ مختلف وکالت پروگراموں، فوٹوواک اور بین الاقوامی فوٹوگرافی کے مقابلوں سمیت جیسا کہ ویکی لووز مونومنٹ، ویکی لووز افریقا، ویکی لوز ارتھ، ویکی لوز فولکری، وغیرہ کے توسط سے ہزاروں تصاویر عطیہ کی گئیں اور تعاون کیا گیا۔ اس کے باوجود ان کثیر تصاویر میں سے بہت کم ہی ویکیپیڈیا کے مضامین پر استعمال ہوئی ہیں۔ آج، ویکیمیڈیا العام/ کومنز پر لاکھوں تصاویر ہیں، جن میں ایک معمولی تعداد ہی ویکیپیڈیا صفحات پر زِیر استعمال ہے۔ یہ ایک بہت بڑا خَلا ہے، اسی پُل کو عبور کرنا اس منصوبے کا مقصد ہے۔

آپ کیسے حصہ لے سکتے ہیں

شریک مقابلہ ہونے سے قبل، ضروری ہے کہ صارفین شراکت داری کی ہدایات اور اس کے سارے اصولوں و ضابطوں کو پڑھیں (سمجھیں)۔ اصول سے روگردانی کی صورت میں نتیجے میں اصولوں کو پس پشت ڈالنے والے صارفین نااہل ہو سکتے ہیں۔

  1. اگر تو آپ پہلے ہی سے، ویکیپیڈیا پر کھاتہ (اکاؤنٹ) رکھتے ہیں تو اپنے کھاتے میں لاگ ان ہوں، اگر ابھی تک کھاتہ یعنی ویکیپیڈیا اکاؤنٹ نہیں بنایا ہے تو ویکیپیڈیا پر اپنا کھاتہ/اکاؤنٹ بنائيں۔ آپ کسی بھی زبان کے ویکیپیڈیا پر رہتے ہوئے، اپنا کھاتہ بنا سکتے ہیں (جو سبھی زبانوں اور منصوبوں پر استعمال ہو سکتا ہے)۔ اس وقت موجود تمام زبانوں کے ویکیپیڈیا کی فہرست یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
  2. ایسا مضمون تلاش کریں جس میں تصویر موجود نہ ہو۔ اس کے کئے ایک طریقے ہیں۔ یہاں کچھ تجاویز ہیں۔
  3. کامنز پر ایک مناسب تصویر تلاش کریں۔ تصویر کی تلاش کے لیے صحیح عنوان یا زمرہ استعمال کریں۔ ایسا کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ میڈیا کا دوبارہ استعمال کرنے کی رہنمائی دیکھیں۔ یہاں اضافی مشورے بھی ہیں۔ براہ کرم یاد رکھیں کہ ایک تصویر (فائل) کا مقصد عام طور پر مضمون میں بیان کردہ لوگوں، چیزوں، سرگرمیوں اور تصورات کی براہ راست عکاسی کر کے مضمون کے موضوع کے بارے میں قارئین کی تفہیم میں اضافہ کرنا ہے۔ تصویر کا متعلقہ پہلو واضح اور مرکزی ہونا چاہئے۔ تصویروں کو موضوع کے تناظر میں اہم اور متعلقہ ہونا چاہئے، نہ کہ ان کا بنیادی استعمال آرائش کے لیے ہو۔
  4. مضمون پر، ایک حصہ ڈھونڈیں جہاں تصویر متعلقہ ہو اور قاری کو اس موضوع کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے۔ ترمیم کرنے کے لیے ترمیم کے بٹن پر کلک کریں، اور مصمون کے پس منظر میں ایک مختصر وضاحت شامل کریں۔ دستیاب بہترین معیار کی تصاویر کا استعمال کریں۔ ناقص معیار کی تصاویر، گہری یا دھندلی، موضوع بہت محدود ہو، بے ترتیبی ہو، یا مبہم ہو۔ اور اسی طرح تب ہی تصویر کا استعمال کرنا چاہئے جب یہ بالکل ضروری ہو۔ اس کے بارے میں غور سے سوچیں کہ کون سی تصاویر سب سے بہتر، موضوع کی وضاحت کرتی ہیں۔آپ کی تمام ترامیم کے لیے، اور جو کوئی ضروری تبدیلیاں کریں آپ کو لازمی ترمیم کا خلاصہ فراہم کرنا ہے۔ بشمول #WPWP ہیش ٹیگ کے، جو ایسے تمام مضامین کے لیے ہے جن میں آپ تصویر کے ذریعے وضاحت شامل کریں گے۔ "تبدیلیاں شائع" کرنے سے قبل براہ مہربانی : ڈبلیو پی ڈبلیو پی مہم ہیش ٹیگ استعمال کے لیے رہنمائی دیکھیں؛ پھر کلک کریں
  5. براہ مہربانی تصویری نحو کے بارے میں خیال رکھیں! اگر آپ مضامین میں خانہ معلومات میں تصاویر شامل کرنے جارہے ہیں، تو نحو (syntax) بہت آسان ہے - صرف فائل نام درج کریں، اور [[File:Obamas at church on Inauguration Day 2013.jpg|thumb|The Obamas worship at [[African Methodist Episcopal Church]] in Washington, D.C., January 2013]] کے بجائے. The Obamas at church on Inauguration Day 2013.jpg ٹائپ کریں۔

فائلوں کے ناموں کی نحو اور تفصیلات

ایک سفید کتا بچے کے ساتھ کھیل رہا ہے۔
ایک سائبیرین ہسکی ایک مال برداری جانور کے طور پر استعمال ہوتا ہے

بنیادی مثال (بائیں/دائیں طرف تصویر شامل کرنا):
[[File:Siberian Husky pho.jpg|thumb|alt=ایک سفید کتا بچے کے ساتھ کھیل رہا ہے |ایک سائبیرین ہسکی ایک مال برداری جانور کے طور پر استعمال ہوتا ہے]]

  • $فائل نام فائل (تصویر/فوٹو) ہمیشہ مکمل لکھا جائے گا (بشمول چھوٹے بڑے حروف کا خیال رکھے، رموز اوقاف اگر نام کا حصہ ہیں وہ، خلا/اسپیس) اور لازمی طور پر .jpg، .png یا دیگر ایکٹینشن۔ (

Image: File: ملف: اور فائل: ایک ہی کام کرتا ہے.) اگر ویکیپیڈیا اور ویکیمیڈیا کامنز دونوں پر ایک ہی مخصوص نام سے تصویر ہے تو، ویکیپیڈیا پر اپلوڈ تصویر ہی مضمون میں ظاہر ہو گی۔

  • تصغیر / thumb زیادہ تر معاملات میں ضروری ہے
  • alt=ایک سفید کتا بچے کے ساتھ کھیل رہا ہے متبادل وضاحت کا مقصد تفصیل/وضاحت کے برعکس ان لوگوں کے لیے جو تصویر نہیں دیکھ سکتے ہیں، تصویر کی ظاہری شکل کی مختصر وضاحت پیش کرنا ہوتی ہے۔ اس کو قابل رسائی ہدایات اور اہم واقعات، لوگ اور اشیا کا ناموں سے تقویت دینی چائیے۔
  • ایک سائبیرین ہسکی ایک مال بردار جانور کے طور پر استعمال ہوتا ہے یہ وضاحت متبادل وضاحت کے بعد آتی ہے اور تصویر کے معنی یا اہمیت بیان کرتی ہے۔

مزید خصوصیات اور اختیارات کے لیے تصویر کی توسیعات دیکھیں۔ اگر احتیاط سے نحو (syntax) کی جانچ پڑتال کے بعد بھی کوئی تصویر صفحے پر ظاہر نہیں ہوتی ہے تو، یہ بلیک لسٹ تصویر ہو سکتی ہے۔

مہم کے اصول

یکم جولائی سے 31 اگست 2021ء کے درمیان میں ویکیپیڈیا کے مضامین پر تصاویر کا استعمال ہونا لازمی ہے۔

فائلوں کی تعداد کی کوئی حد نہیں ہے۔ ضرورت کے مطابق زیادہ بھی استعمال کرسکتا ہیں۔ تاہم، انعامات کی مختلف قسمیں ہیں (نیچے ملاحظہ کریں) تاہم، تصویر کے ساتھ ویکیپیڈیا کے مضامین کی صورت نہ بگاڑیں۔ کوشش کریں! جس مضمون میں کوئی تصویر نہیں صرف اس میں ایک تصویر شامل کریں۔

تصویر کام مصفت آستعمال کے اجازت نامے کے تحت ہونا ضروری ہے یا وہ پبلک ڈومین میں ہو۔ یہ اجازت نامے ممکنہ طور پر CC-BY-SA 4.0, CC-BY 4.0, CC0 1.0۔ ہونے چائیں۔

شرکا کا کسی بھی ویکیمیڈیا منصوبے پر کھاتہ/اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے۔ ویکیپیڈیا پر لاگ ان ہوں یا نیا کھاتہ/اکاؤنٹ تخلیق کریں (آپ کسی بھی زبان کے ویکی پر رہتے ہوئے، کھاتہ تخلیق کر سکتے ہیں، جو کسی بھی ویکیمیڈیا منصوبے بشمول کسی بھی زبان کے ویکیپیڈیا پر چل سکے گا)۔ آپ یہاں موجود تمام زبانوں کے ویکیپیڈیا کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔

کمتر یا بہت بہّ ہلکے معیار کی تصاویر عمومی طور پر قابل قبول نہیں۔

  1. تصویر کی وضاحت یا تفصیل متعلقہ مضمون کے حوالے سے بالکل صاف ہونی چائیے۔
  2. تمام تصویری اضافوں میں ایک وضاحت شامل ہونا ضروری ہے جو بیان کرتی ہے کہ تصویر کیا ہے۔
  3. مضمون میں جہاں مناسب ہو وہاں تصاویر رکھی جائیں۔
  4. ایسی زبان کے مضامین میں تصاویر شامل نہ کریں جس میں آپ روانی سے بات نہیں کرتے ہیں۔ وہ صارفین جو بار بار وضاحت/تفصیل کے بغیر تصاویر یا غیر متعلقہ تصاویر وغیرہ شامل کرتے ہیں انہیں نااہل کیا جاسکتا ہے۔

شرکا کے لیے لازم ہے کہ وہ پیش ٹیک #WPWP کو ان تمام مضامین کے ترمیمی خلاصے میں درج کریں، جن کو تصویر کے ذریعے بہتر بنایا گیا ہو، بطور مثال " برائے خانہ معلومات" #WPWP۔ کسی بھی مضمون میں ہرگز (#WPWP) ہیش ٹیگ نہ شامل کریں۔ براہ مہربائی دیکھیں: ڈبلیو پی ڈبلیو پی مہم ہیش ٹیگ استعمال کے لیے رہنمائی


آپ #WPWP میں کس طرح شرکت کرنا چاہتے ہیں؟

یہ سیکشن WPWP میں بالکل صاف انداز میں آپ کی شرکت کی سطح کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ شرکت کے طریقوں کو دریافت کرنے کے لیے نیچے دیئے گئے بٹنوں پر کلک کریں۔

مہم کا خط زمانی

تصاویر مطلوب ویکیپیڈیا صفحات ایک سالانہ مہم ہے۔

  • آغاز اندرجات: یکم جولائی 2021ء 00:01 (یو ٹی سی)
  • اختتام اندراجات: 31 اگست 2021ء 23:59 (یو ٹی سی)
  • اعلان نتائج: یکم اکتوبر 2021ء

بین الاقوامی انعامات کی زمرہ بندی

سب سے زیادہ ویکیپیڈیا مضامین کو تصاویر سے بہتر کرنے والے تین صارفین کے لیے انعامات:

  1. پہلا انعام ― امریکی $200 گفٹ کارڈ + WPWP سووینئر + سرٹیفیکیٹ
  2. دوسرا انعام ― امریکی $150 گفٹ کارڈ + WPWP سووینئر+ سرٹیفیکیٹ
  3. تیسرا انعام ― امریکی $100 گفٹ کارڈ + WPWP سووینئر+ سرٹیفیکیٹ

سب سے زیادہ ویکیپیڈیا مضامین کو آڈیو فائلوں سے بہتر کرنے والے صارف کے لیے انعام:

  • امریکی $100 گفٹ کارڈ + WPWP سووینئر + سرٹیفکیٹ

سب سے زیادہ ویکیپیڈیا مضامین کو وڈیو فائلوں سے بہتر کرنے والے صارف کے لیے انعام:

  • امریکی $100 گفٹ کارڈ + WPWP سووینئر + سرٹیفکیٹ

سب سے زیادہ ویکیپیڈیا مضامین کو تصاویر سے بہتر کرنے والے (نئے ) صارف کے لیے انعام:

  • امریکی $100 گفٹ کارڈ + WPWP سووینئر + سرٹیفکیٹ

عربی برادری کے خصوصی انعامات کے زمرے

سب سے زیادہ عربی ویکیپیڈیا مضامین کو تصاویر سے بہتر کرنے والے تین صارفین کے لئے انعامات:

  1. پہلا انعام ― امریکی $200 گفٹ کارڈ
  2. دوسرا انعام ― امریکی $150 گفٹ کارڈ
  3. تیسرا انعام ― امریکی $100 گفٹ کارڈ

سب سے زیادہ عربی ویکیپیڈیا مضامین کو تصاویر سے بہتر کرنے والے عرب برادری کے صارف کے لیے انعام:

  • $50 امریکی گفٹ کارڈ

ویکی لووز افریقا کے انعامات

Winning prizes for the user with the most Wikipedia articles improved with images from Wiki Loves Africa. All WLA years are eligible... but the first prize will consider edits made to any language except English and French. More info and tracking here : Wiki Loves Africa/WPWP

  • پہلا انعام - امریکی $100 گفٹ کارڈ
  • پہلا تا تیسرا انعام – WLA سوینئر

اہلیت کے لئے:

  1. آپ کا #WLA کو بطور ہیش ٹیگ اپنی ترمیم میں (#WPWP اس کے ساتھ ساتھ) شامل کرنا
  2. آپ کے کھاتے جنوری 2021ء سے پہلے کا موجود ہونا
  3. آپ کی یکم جون 2021ء سے قبل، ویکیپیڈیا کے کسی بھی زبانوں میں کم از کم 300 مرکزی نام فضا میں ترامیم کا ہونا