عالمی مقفلی

This page is a translated version of the page Global locks and the translation is 70% complete.
Outdated translations are marked like this.

عالمی مقفلی ایک ایسا راستہ ہے جس سے تکنیکی طور پر اسٹیورڈس ویکیمیڈیا کھاتوں کو کسی بھی منصوبے میں داخل ہونے سے روک سکتے ہیں (یعنی، کسی بھی طرح کی ترمیمکاری نہیں ہوسکتی)۔ جب ایک کھاتے پر پابندی عائد ہوتی ہے، اس میں داخل ہونے کے افعال تمام ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن (ڈبلیو ایم ایف) عمومی ویکیز، جیسے کہ ویکیپیڈیا، ویکیشنری، ویکیمیڈیا کامنز، اور ویکی کتب، جو تمام زبانوں میں دستیاب ہیں، پر ناکام رہتے ہیں۔ عمومی طور پر اس کا استعمال بین الویکی تخریبی کھاتوں، فقط اسپیم کھاتوں، لمبے عرصے کے تخریبی کھاتوں، کمپرومائزڈ کھاتوں اور کچھ نایاب حالات میں (جب تک عالمی پابندی نامی کھاتوں تک دراز کی جائے) صارفین جو عالمی مقفلی کے اہل ہیں، ان پر بھی اسی صورت مقفلی عائد کی جائے۔ مقفل انٹرفیس سے ان کھاتوں کو تمام نوشتوں سے غائب کرنے کا بھی آپشن دیتی ہے جو نقالی، ہراساں کرتے ہیں یا جارحانہ ہیں۔

  • To report a user who should be globally locked (or other users that are locked by mistake), see Steward requests/Global.
  • If you are globally locked (for reasons other than being Foundation banned or compromised), you should appeal via emailing stewards@wikimedia.org

عالمی مقفلی کی درخواست دینے کی وجوہات

مندرجہ ذیل فہرست میں عالمی مقفلی کے واسطے عام وجوہات درج ہیں۔ عام اصول کی بنا پر عالمی مقفلی ہر وقت تقریبا واضح حالات میں عائد ہوتی ہے۔ عالمی مقفلی کے لیے برادری سے کوئی منظور شدہ حکمت عملی نہیں ہے، لیکن یہ فہرست ڈی فیکٹو عمل کی نمائندگی کرتی ہے۔

 
عالمی مقفل لگے ہوئے کھاتے کو نظر آنے والا پیغام
  • وہ کھاتے تو متعدد ویکیوں پر صرف تخریب کاری یا دشنام کے لیے استعمال ہوئے ہوں یا واضح طور متعدد ویکیوں پر تخریب کاری میں ملوث ہوں عالمی مقفلی کے اہل ہیں۔ براہِ مہربانی پابندی کا تاریخیہ یا دیگر منصوبوں پر تخریب کاری کی کوئی اور دلیل کے ربط شامل کریں، اور اس امر کی نشاندہی کریں کہ یہ کھاتہ فی الوقت کہاں فعال ہے۔
  • وہ کھاتے جن کا مقصد ویکیمیڈیا ویکیوں پر صرف اسپیم پھیلانا ہے۔
  • وہ کھاتے جن کے نامی جارحانہ یا تخریب کارانہ ہوں بھی مقفلی کے اہل ہیں، اور نوشتوں سے ان کا اخفاء بھی کیا جاسکتا ہے۔
  • وہ کھاتے جنہوں نے دوسرے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے جو متعدد انفرادی ویکیوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندیوں کی بنیاد ہیں، جیسے بار بار قانونی دھمکیاں دینا، چائلڈ پورنوگرافی شائع کرنا، یا دوسروں کے بارے میں نجی ذاتی معلومات پوسٹ کرنا جو انہیں خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
  • وہ کھاتے جو سمجھوتے کے واسطے مشکوک ہوں، ان کی حفاظت کے لیے ایک عارضی اقدام کے طور پر جب تک اس کھاتے کے مالک سے رابطہ کیا جائے۔
  • وہ کھاتے جن پر عالمی پابندی (برادری یا فاؤنڈیشن) عائد کی گئی ہو۔
  • وہ کھاتے جو عالمی پابندی (برادری یا فاؤنڈیشن) سے پہلی تہی کرنے کے لیے بنائے گئے ہوں۔
  • وہ کھاتے جن کے مالکان کے بارے میں معلوم ہو کہ وہ فوت شدہ ہیں۔
  • Accounts belonging to former Wikimedia Foundation staff members or contractors (done by WMF staff).

سمجھوتہ شدہ کھاتہ

آپ شاید مدد:سمجھوتہ شدہ کھاتے کی تلاش کررہے ہیں۔

کبھی کبھار اسٹیورڈس کھاتوں پر "سمجھوتہ شدہ کھاتہ" کی وجہ دیکر مقفل لگادیتے ہیں۔ اگر آپ کا کھاتہ اس وجہ سے مقفل کیا گیا ہے، براہِ مہربانی ca wikimedia org سے رابطہ کریں۔