گرانٹس: کوویڈ 19 کے دوران خطرات کا جائزہ

This page is a translated version of the page Grants:Risk assessment during COVID-19 and the translation is 94% complete.
Outdated translations are marked like this.

As of March 2022, COVID-19 guidelines are no longer required. For more information, read the Diff post on the removal of the COVID-19 travel policy.


ہمارا نیا کوویڈ 19 رسک اسسمنٹ پروٹوکول، جو کہ لوگوں کی ذاتی حیثیت میں شرکت والے اجتماعات کے لیے ہے، کو وباہ کی وجہ سے مسلسل بدلتے ہوئے حالات سے حساس بنایا گیا ہے، اور ممکنہ گرانٹیز اور کمیونٹی ممبران کو اجازت دیتا ہے کہ وہ تقریبات اور سرگرمیوں کی محفوظ طریقے سے میزبانی کرنے کی اپنی صلاحیت کا جائزہ لیں۔ اس پروٹوکول کے ساتھ ہم ذاتی شرکت والے تقریبات میں خطرات اور پالیسیوں کا مستقل تجزیہ فراہم کرسکیں گے، بشمول تمام وابستہ، ابواب اور صارف گروپوں میں تخفیف کے لیے رہنما خطوط اور تجاویز۔

  • مرحلہ اول
    • سب سے پہلے، فاؤنڈیشن کے اہلیتی معیار اور موجودہ پابندیوں کے تحت آنے والے واقعات کی فہرست کا جائزہ لیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ آپ کا ایونٹ موجودہ حدود کے دائرہ کار میں ہے۔
  • مرحلہ دوم
    • کیا آپ کا ایونٹ 10 افراد سے بڑا ہوگا؟ اگر یہ صرف دس افراد یا اس سے کم ہے (بشمول آرگنائزنگ ٹیم جو کہ ایونٹ کی جگہ موجود ہوگی)، تو ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ اپنے علاقے یا ملک کے مقامی صحت کے رہنما اصولوں پر عمل کریں۔ براہ کرم آگے بڑھیں اور اپنے ایونٹ کے لیے گرانٹ کی درخواست جمع کروائیں، یا یہ سالانہ منصوبہ گرانٹ (اے پی جی) ہو تو بھی آگے بڑھ جائیں۔ اگر آپ کا ایونٹ 10 افراد سے بڑا ہوگا، تو براہ کرم اگلے مرحلے پر جائیں۔
      کوویڈ 19 کا ذاتی طور پر جمع ہونے والے خطرے کی تشخیص کے آلے کا مظاہرہ۔
  • مرحلہ سوم
    • 10 سے زیادہ افراد والے ایونٹس کے لیے، اپنے ایونٹ کے ممکنہ خطرات کا جائزہ لینے کے لیے Risk Assessment tool (گوگل ڈوک- براہ کرم نوٹ کریں، یہ دستاویز نومبر 2020 کو اپ ڈیٹ کی گئی تھی) استعمال کریں۔ براہ کرم اس اسپریڈشیٹ کی ایک کاپی اپنے استعمال کے لیے بنائیں۔ پبلک دستاویز میں ترمیم نہ کریں! پہلا ٹیب ہدایات فراہم کرتا ہے کہ ٹول کو کیسے مکمل کیا جائے۔ ایک بار جب آپ اسے مکمل کرلیں گے، آپ کے پاس کل رسک سکور ہوگا، ایک نمبر جو آپ کے خطرے کی مجموعی سطح کا تعین کرتا ہے، اور ایک کنٹرول فیصد، ایک اعداد و شمار جو اس بات کا اندازہ کرتا ہے کہ کیا اضافی احتیاطی تدابیر آپ کو لینے کی ضرورت ہے۔ یہ مل کر آپ کے کل رسک اسکور کو بنائیں گے، جو حتمی ٹیب پر پایا جاتا ہے۔ اس ٹول کے ذریعے چلنے میں مدد کے لیے، براہ کرم یہ ڈیمو ویڈیو دیکھیں۔
  • مرحلہ چہارم
    • میٹرکس ریزلٹ فریم ورک پر جائیں اور کلر کوڈ کی شناخت کریں جو آپ کے کل رسک سکور سے ملتا ہے۔ کلر کوڈ میں ہدایات شامل ہیں کہ آپ کو مشورہ دیا جائے کہ اجتماع آگے بڑھنا چاہیے یا نہیں۔ اے پی جی یا غیر اے پی جی گرانٹیز کے لیے مناسب ہدایات پر عمل کریں۔
    • یہاں سے آپ گرانٹ کی تجویز پیش کرسکتے ہیں۔ جب آپ اپنی تجویز متعلقہ پروگرام (تیز, کانفرنس, پروجیکٹ یا ویکی حوالہ) میں جمع کرتے ہیں، تو آپ سے رسک اسسمنٹ ٹول والی کاپی بھی ساتھ لگانے کا کہہ جائیں گا۔ آپ کی تجویز پر پروگرام کے اہلیت کے معیار کے تحت غور کیا جائے گا۔ ہر پروگرام میں جمع کرانے کی مختلف تاریخیں ہوتی ہیں - مزید معلومات کے لیے متعلقہ پروگرام آفیسر سے رابطہ کریں۔
  • مرحلہ پنجم
    • اگر آپ کا اجتماع یا سرگرمی منظور ہے، براہ مہربانی ہدایات کی چیک لسٹ (گوگل ڈاک ورژن) کو ذاتی شرکت والے تقریبات کے لیے دیکھیں۔ اس میں میزبانی کرتے وقت ضروری احتیاطی تدابیر شامل ہیں۔
  • مرحلہ ششم: رسک اسسمنٹ ٹول سروے - آپ کی رائے قابل قدر ہے!
    • رسک اسسمنٹ ٹول استعمال کرنے کے بعد، براہ مہربانی اس سروے کو، اپنے ایونٹ اور درخواست کی تیاری کرتے وقت رسک اسسمنٹ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے اپنے تجربے کے مطابق، مکمل کریں۔ اگر آپ نے ٹول کا استعمال نہیں کیا تو براہ کرم اس سیکشن کو چھوڑ دیں۔ ہم نے ایک ایسا عمل بنانے کی کوشش کی جو تمام علاقوں اور برادریوں پر لاگو ہو گا۔ اس پروٹوکول کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو درپیش انوکھے چیلنجوں کے بارے میں آپ کی تجاویز، خدشات اور بصیرت نہایت قابل قدر ہے۔ آپ یہ ٹاک پیج (بات چیت کے صفحہ) پر بھی کرسکتے ہیں، یا ایونٹ کی ٹیم کو بذریعہ ای میل eventsteam(_AT_)wikimedia.org پر بھی بھیج سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کوئی اضافی سوالات ہیں تو براہ کرم ہمارے اکثر پوچھے گئے سوالات سے رجوع کریں۔ آپ ہماری شروعاتی اعلانات بھی دیکھ سکتے ہیں۔

آپ کی رائے ہمارے لیے مقدم ہے۔ ہم نے ایک ایسا عمل بنانے کی کوشش کی جو تمام علاقوں اور برادریوں پر لاگو ہوسکے۔ اس پروٹوکول کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو درپیش انوکھے چیلنجوں کے بارے میں آپ کی تجاویز، خدشات اور بصیرت نہایت قابل قدر ہے۔ آپ یہ ٹاک پیج (بات چیت کے صفحہ) پر بھی کرسکتے ہیں، یا ایونٹ کی ٹیم کو بذریعہ ای میل eventsteam(_AT_)wikimedia.org پر بھی بھیج سکتے ہیں۔