Tech/Server switch 2016/ur

This page is a translated version of the page Tech/Server switch 2016 and the translation is 100% complete.

ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن، ڈلاس میں اپنے جدید ڈیٹا سینٹر کو ٹیسٹ کرنے لگا ہے۔ ایسا کرنے سے یقین دہانی کرائی جا سکے گی کہ قدرتی آفات کے باوجود ویکیپیڈیا اور ویکیمیڈیا کی دیگر ویکیاں آن لائن رہ سکیں۔ اس بات کا یقین سب کچھ کام کر رہا ہے بنانے کے لئے، وکیمیڈیا ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے ایک ٹیسٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ ٹیسٹ بتائے گا کہ ایک ڈیٹا سینٹر سے دوسرے پر معتبر طریقے سے تبادلہ ممکن ہے یا نہیں۔ اس ٹیسٹ کو چلانے کے لئے کافی ٹیموں کی ضرورت ہے تا کہ متوقع طور پر ابھرنے والے مسائل کو ٹھیک کرنے کے لئے انکی دستیابی میسر ہو۔

منگل، 19 اپریل کو نئے ڈیٹا سینٹر تمام ٹریفک کی منتقلی ہو ہو جائے گی۔
جمعرات، 21 اپریل کو، یہ واپس مرکزی ڈیٹا سینٹر پر منتقل ہو جائے گی۔

بدقسمتی سے، میڈیاوکی میں کچھ بندشوں کی وجہ سے، تمام ترامیم ان دو دنوں کے دوران روکنا ہوگی۔ اس اِنقطاع کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ یہ مستقبل میں مختصر درجہ کی ہی ہو۔

کچھ دیر کے لیے، آپ تمام ویکیاں پڑھ تو سکیں گے، لیکن ان میں ترمیم نہیں کر سکیں گے۔

  • تقریباً 15 تا 30 منٹ کے لئے منگل، 19 اپریل اور جمعرات، 21 اپریل، کو آپ ترامیم نہیں کر سکیں گے، جہاں یہ وقت 14:00 متناسق عالمی وقت (16:00 مرکزی یورپی گرما وقت, 10:00 مشرقی منطقۂ وقت, 07:00 بحر الکاہل منطقۂ گرما وقت) کو شروع ہو گا۔
  • اگر آپ اس دورانئے میں مضمون میں کوئی ترمیم یا اسے محفوظ کرنا چاہیں گے تو آپ کو ایک ایرر میسج دکھایا جائے گا۔ ہماری امید تو یہ ہو گی کہ اس دوران کسی کی بھی ترمیم ضایع نہ ہو، لیکن ہم اس کی ضمانت نہیں لے سکتے۔ اگر آپ کو بھی یہ ایرر میسج دکھے تو برائے مہربانی تب تک کا انتظار فرمائیے جب تک سب حسبِ معمول نہ ہو جائے۔ پھر آپ اپنی ترمیم کو محفوظ کر سکتے ہیں۔ لیکن، ہماری یہ رائے ہے کہ آپ احتیاطاً اپنی تبدیلیوں کی ایک کاپی سنبھال کر رکھیں۔

دیگر آثار:

  • پس منظر چلنے والے کام سلو ہو جایئں گے یا تو بلکل تھم جایئں گے۔ لال رنگ کے روابط حسب معمول تازہ نہیں ہوں گے۔ اگر آپ ایک ایسا مضمون لکھیں گے جو پہلے سے بیرونی روابط کے ذریعہ کسی اور مضمون سے جڑا ہوا ہے، تو اس مضمون کا ربط حسبِ معمول سے ہٹ کر تازہ کیا جائے گا۔ طویل مدت تک چلنے والے سکرپٹس کو بند کرنا پڑے گا۔
  • 18 اپریل سے شروع ہونے والے ہفتے میں کوڈ کی تبدیلی کو روک دیا جائے گا۔ کسی قسم کے غیر ضروری کوڈ کو چڑھایا نہیں جائے گا۔

یہ ٹیسٹ پہلے 22 مارچ کے دن واقع ہونا تھا۔ اب اس کے لئے 19 اور 21 اپریل کے دنوں کا چناؤ کیا گیا ہے۔ گوشوارۂ تَرتيب کار کے بارے میں آپ ویکی ٹیک کی ویب سائٹ پر مزید مطالع کر سکتے ہیں۔ گوشوارۂ تَرتيب کار میں تبدیلیاں وہاں درج کی جایئں گی۔ اس کے بارے میں دیگر اعلانات جاری کیے جائیں گے۔ برائے مہربانی، ان معلومات کو اپنی کمیونٹی میں بانٹیں۔ /User:Whatamidoing (WMF) (talk)