Fundraising 2008/thank you/ur

شکریہ منجانب بانی وکی پیڈیا جمی ویلز edit

عزیز قارئین،

یکم جولائی سے آج تک ہمیں آپ میں سے ایک لاکھ پچیس ہزار افراد نے چالیس لاکھ امریکی ڈالرز عطیہ کئے ہیں، اس کے علاوہ ہمیں عطیات میں بیس لاکھ امریکی ڈالرز کی لاگت کے تحائف و معاون آلات ملے ہیں۔ ان تمام عطیات سے ہمارے مالی جون 2009ء تک کے تمام اخراجات پورے ہو جائیں گے۔

آپ کے عطیات، آپ کو اس مفت ثقافتی تحریک میں کلیدی کردار عطا کرتے ہیں اور درج ذیل اخراجات میں صرف ہوتے ہیں:

  • روزمرہ اُمور: معیل، ہو سٹنگ، بینڈ و تھ، ہمارے ملازمین کی تعداد صرف 23 ہے۔
  • وکی پیڈیا کو چلانے والے تمام مصنع لطیفہ کی مسلسل بہبود و بہتری کے لئے۔
  • بیرونی تقریبات جیسا کہ وکی پیڈیا تعلیم: ذاتی ورک شاپس، جہاں آپ کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے کہ آپ کس طرح وکی پیڈیا استعمال اور مرتب کر سکتے ہیں۔
  • رضاکاروں کا تعاون:اپنے رضاکاروں کی تعداد کو بڑھانے اور اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے تاکہ مزید اچھے انداز کام مستقل بنیادوں ماہرانہ پر کرتے ہیں۔

آپ اب بھی شراکت اختیار کرسکتے ہیں:

ساٹھ لاکھ ڈالرز سے زائد کے عطیات کو اگلے مالی سال کے لئے علیحدہ سے رکھ دیا جائے گا، جس کی مدد سے اس مالی سال کے ختم ہوتے ہی، فوری طور پر مالی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ آپ کی مسلسل مالی معاونت بھی ہم کو مالی طور پر مضبوط کرنے میں نہایت مددگار ہوگی جیسا کہ آج کل کی دگرگوں معاشی صورتحال آپ سب کے علم میں ہے۔

آپ نے ثابت کردیا ہے کہ وکی پیڈیا آپ کے لئے اہم ہے اور آپ ہمارے مقصد میں ہمارے ساتھ شامل ہیں تاکہ ہم علوم کو دنیا میں پھیلا سکیں مفت اور بلا اشتہارات۔ آپ کی وکی پیڈیا کی مدد کی ہے اور اس کی پوری دنیا کے لئے دستیابی یقینی بنائی ہے۔

میں تہہ زیر دل سے آپ کے تعاون کو سراہتا ہوں،

شکریہ،

جمی ویلز

ابھی عطیہ کیجئے

مزید تفصیلات edit

توجہ فرمائیے edit

ویکیپیڈیا کے بانی جمی ویلز کی طرف سے شکریہ