تحریک کا نظم و ضبط اور حکمت عملی/مومنٹ چارٹر سفارتی پروگرام/اکثر پوچھے گئے سوالات

This page is a translated version of the page Movement Charter/Ambassadors Program/FAQ and the translation is 95% complete.
Outdated translations are marked like this.

یہ صفحہ مومنٹ چارٹر سفارتی پروگرام کے بارے میں آپ کے کچھ سوالات کے جوابات فراہم کرتا ہے۔

مومنٹ چارٹر سفیر کیا ہیں؟

مومنٹ چارٹر (ایم۔سی) سفرا مومنٹ چارٹر مسودہ ساز کمیٹی (ایم۔سی۔ڈی۔سی) کو مزید برادریوں تک پہنچنے اور چارٹر کے مسودہ مواد کے بارے میں ان کے تاثرات جمع کرنے کے لیے تعاون کرنے والے رضاکار ہیں۔ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مشاورتی چکروں میں ان کی برادریوں کی آواز سنی جائے۔

مومنٹ چارٹر سفیر کی ضرورت کیوں ہے؟

ہمیں مومنٹ چارٹر کے بارے میں شرکت کرنے اور اپنی رائے فراہم کرنے کے لیے مقامی برادریوں سے مزید آوازوں کی ضرورت ہے جو پوری تحریک کو متاثر کرتی ہیں۔

مومنٹ چارٹر سفیر کو کتنے گھنٹے وقف کرنے ہوں گے؟

اس میں زیادہ وقت لگنے کی توقع نہیں ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھیں: مومنٹ چارٹر سفرا کا کردار ویکی مومنٹ میں دیگر رضاکارانہ کرداروں کی طرح ہے۔ کوئی بھی اس بات کا تعین نہیں کرتا ہے کہ ہم ویکی تحریک میں رضاکارانہ خدمات کے لیے کتنے گھنٹے وقف کرتے ہیں، اور مومنٹ چارٹر سفیروں کا کردار ایسا ہی ہے۔ یہ ہر فرد اور ان کی منصوبہ بند سرگرمیوں پر منحصر ہے۔ مثال کے طور پر، مسودوں کا ترجمہ کرنے میں 1 گھنٹہ لگ سکتا ہے۔ اپنی برادری کو بات چیت میں مدعو کرنے اور گفتگو کو ترتیب دینے کے لیے 1 گھنٹہ؛ بات چیت کے لیے 1 گھنٹہ یا اس سے زیادہ؛ اور رپورٹنگ کے لیے 1 گھنٹہ۔

کسی منصوبے یا برادری کے لیے کتنے رضاکاروں کی ضرورت ہے؟

یہ ایک نیا پروگرام ہے۔ اس لیے ہم ایک برادری سے کم از کم ایک رضاکار کی امید کر رہے ہیں۔ اگر ایک ہی برادری میں ایک سے زیادہ دلچسپی رکھنے والے افراد ہیں تو ہم آپ کو مل کر کام کرنے کی ترغیب دیتے ہیں!

اس کردار کی مدت کیا ہے؟

یہ کردار برادری مشاورت چکر کے دوران فعال ہے جو نومبر 2022 میں شروع ہو کر دسمبر 2022 میں ختم ہو گا۔(مستقبل میں برداری مشاورت چکروں کے ساتھ منسلک ایم سی سفرا بننے کے مزید مواقع ہوں گے۔)

کیا مومنٹ چارٹر سفرا کی کوئی تربیت ہوگی؟

سفرا اپنی برادریوں کو اچھی طرح جانتے ہیں اسلیے ہم نہیں سمجھتے کہ تربیت کی ضرورت ہے۔ تاہم، مومنٹ چارٹر کو بہتر طور پر سمجھنے اور مشاورت کے چکر کس طرح کام کریں گے، اور ساتھ ہی سرگرمیوں کے بارے میں آپ کے کسی بھی سوال کے جواب دینے کے لیے آن بورڈنگ گفتگو ہوگی۔ ایم۔سی سفرا کو آن بورڈنگ گفتگو میں شرکت کرنے کی تلقین کی جاتی ہے! اور اگر آپ کے دوسرے سوالات ہیں یا مزید رہنمائی کی ضرورت ہے، تو آپ تبادلہ خیال پر یا strategy2030@wikimedia.org پر ای میل کر کے رابطہ کر سکتے ہیں۔

کیا مومنٹ چارٹر سفرا کو ان کے کام میں مدد کرنے کے لیے کوئی گائیڈ لائن ہوگی؟

سہولت فراہم کرنے والی ٹیم بہترین مشق کی تجاویز اور گفتگو کو منظم کرنے اور رپورٹ لکھنے جیسی تجاویز فراہم کرے گی۔ اس کی حمایت کے لیے سانچے فراہم کیے جائیں گے۔ اگر کوئی ایسی چیز ہے جو آپ کے خیال میں مددگار ثابت ہوگی، تو براہ کرم ہمیں تبادلہ خیال پر یا strategy2030@wikimedia.org پر ای میل کرکے بتائیں۔

کیا میں دیگر رضاکاروں کے ساتھ تعاون کر سکتا ہوں اگرچہ وہ ایم۔سی سفیر نہیں ہیں؟

بالکل! براہ کرم ان کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں، تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ کون کیا کر رہا ہے۔

مومنٹ چارٹر گرانٹ پیکیج کیسے کام کرتی ہے؟

اپنی برادریوں میں مومنٹ چارٹر تجزیوں کا اہتمام کرنے کے خواہشمند لوگوں کی مدد کے لیے مومنٹ چارٹر سفرا گرانٹ پیکیج ایک مختص فنڈ ہے۔۔

گرانٹ کی درخواست کے بارے میں مزید معلومات یہاں موجود ہیں۔