نسائیت اور لوک ریت، 2021ء

This page is a translated version of the page Feminism and Folklore 2021 and the translation is 85% complete.
Outdated translations are marked like this.
  • صفحہ اول
  • 2025
  • 2024
  • 2023
  • 2022
  • 2021
  • 2020
  • 2019
  • ویکی کامنز صفحہ اول
نسوانیت اور لوک داستانوں میں خوش آمدید!


نسائیت اور لوک ریت ایک بین الاقوامی تحریری مقابلہ ہے جو ہر سال فروری اور مارچ کے مہینوں میں ویکیپیڈیا پر دنیا کے مختلف خطوں میں لوک ثقافتوں اور خواتین کو ویکیپیڈیا پر محفوظ کرنے کے لیے، منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ منصوبہ ویکی محبوب لوک ریت (WLF) فوٹوگرافی مہم کا ویکیپیڈیا ایڈیشن ہے جو ویکیمیڈیا کومنز پر دنیا بھر میں لوک ریت کو محفوظ کرنے کے لیے منظم کیا گیا ہے۔

مقابلے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا اور ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے دیگر منصوبوں میں انسانی ثقافتی تنوع سے متعلق مضامین جمع کرنا ہے۔ اس سال ہم صنف کی تفریق کے انسداد پر خصوصی توجہ کے ساتھ، پوری دنیا میں لوک ثقافت پر توجہ دیں گے، کیوں کہ ہم اسی مقصد کے لیے دنیا بھر کے دیگر افراد اور گروہوں کے ساتھ شراکت کر رہے ہیں۔

2019ء سے ہم کثیر لسانی ویکیپیڈیا مسابقہ کا انعقاد کررہے ہیں اور بین لسانی، بین ثقافتی اور بین ویکی تعاون کے لئے میٹا پر اپڈیٹ کررہے ہیں۔ منصوبہ کے لئے لکھے گئے تمام مضیامین کا تھیم کے تحت ہونا ضروری ہے۔ تھیم سے متعلق کئی موضوع پر مضامین لکھے جا سکتے ہیں، جیسے کسی بھی علاقہ یا ثقافت کے تہوار، رقص، لباس، پکوان اور شب و روز کی زندگی کے متعلق مضامین۔ مضامین کا انتخاب فہرست سے کیا جا سکتا ہے۔ کسی خاص موضوع کو منتخب کر کے اس کے مضامین بنائے جا سکتے ہیں یا اپنی فہرست بھی فراہم کی جا سکتی ہے۔ مضامین کا انتخاب کرتے وقت جنسی فرق کو کم کرنے پر بھی توجہ ہونی چاہئے۔

خیال

نسائیت اور لوک ریت میں امسال کی تھیم نسائیت ہے۔ اس کے تحت خواتین کے سوانحی مضامین کو ترجیح دی جائے گی۔ جنسی تفریق کو ختم کرنے پر تواجہ دی جائے گی۔

فروری: دنیا بھر کی ثقافت، روایت بشمول علاقائی تہوار، رقص، موسیقی، ثقافتی سرگرمیاں، کھیل، پکوان، ڈراما اور کھیل، فنون لطیفہ، مذہب اور عقیدہ وغیرہ۔

"لوک ریت میں خواتین" کی تھیم لوک ریت میں خواتین، لوک ثقافت (لوک رقاصائیں، مغنیہ، موسیقار، اتھلیٹ، خواتین مجاہدین، چوڑیل اور چوڑیل کی شکاری خواتین، لوک کہانیاں، لوک کھیل وغیرہ۔

ٹائم لائن

1 فروری 2021 00:01 UTC - 31 مارچ 2021 11:59 UTC

اصول

توسیع شدہ یا نئے مضآمین میں کم از کم 3000 بائٹس ہوں۔
مشینی ترجمہ نہیں ہونا چاہئے۔
مضمون کو 1 فروری اور 31 مارچ کے درمیان بڑھایا یا تخلیق کیا جانا چاہئے۔
مضامین روایت اور نسوایت کے تھیم پر مبنی ہوں
حقوق اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی نا ہو۔
بہتر ہے کہ فاونٹین پر مضامین جمع کئے جائیں۔ علاو ازیں ڈیش بورڈ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

انعامات

شراکت کرنے والوں کے لئے انعامات (بلحاث تعداد مضامین):

  • پہلا انعام: 300 امریکی ڈالر
  • دوسرا انعام: 200 امریکی ڈالر
  • تیسرا انعام: 100 امریکی ڈالر
  • '15 تشجیعی انعام:' 10 امریکی ڈالر

Jury Notice

Please complete the jury work and declare the results by 15 April or your community will be ineligible to receive prizes.