ٹکنیکی خبر کے ہفتہ وار خلاصے آپ کو سافٹ وئیر کی حالیہ تبدیلیوں کی نگرانی میں مدد دیتے ہیں جو آپ اور آپ کے ساتھی وکیمیڈینز پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ سبسکرائب کریں، شراکت اور رائے دیں۔
پچھلا | 2021, ہفتہ 32 (پير 09 اگست 2021) | اگلا |
ویکیمیڈیا ٹیکنیکل برادری کی جانب سے تازہ ترین ٹیک خبریں۔ مہربانی کرکے دوسرے صارفین کو ان تبدیلیوں کے بارے میں بتائیں۔ تمام تبدیلیاں آپ کو متاثر نہیں کریں گی۔ ترجمہ دستیاب ہیں۔
مسائل
- آپ ۱۰ اگست کو چند منٹ کے لیے ۱۷ ویکیاں پڑھ سکتے ہیں لیکن اُن میں ترمیم نہیں کر سکتے۔ یہ ۰۵:۰۰ یو ٹی سی (05:00 UTC) پر منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ ڈیٹا بیس پر کام کی وجہ سے ہے۔ [1]
اس ہفتے کے آخر میں تبدیلیاں
- وکیمانیہ ہیکاتھون دور دراز سے ۱۳ اگست کو ہوگا، جو ۰۵:۰۰ یو ٹی سی (5:00 UTC) سے شروع ہوکر ۲۴ گھنٹوں کے لیے ہوگا۔ آپ کئی طریقوں سے حصہ لے سکتے ہیں۔ آپ اب بھی پروجیکٹس اور سیشنز تجویز کر سکتے ہیں۔
- میڈیاویکی کا نیا ورژن ٹیسٹ وکیوں اور MediaWiki.org پر 10 اگست سے ھوگا۔ یہ نان ویکی پیڈیا وکیز اور کچھ وکیپیڈیا پر 11 اگست سے ہوگا۔ یہ تمام ویڈیو پر 12 اگست سے ھوگا (کیلنڈر)۔
- پرانا سی ایس ایس (CSS)
<div class="visualClear"></div>
۱۲ اگست کے بعد سپورٹ نہیں کرے گا۔ اس کے بجائے، سانچوں اور صفحات کو<div style="clear:both;"></div>
استعمال کرنا چاہیے۔ براہ کرم اپنی ویکی پر موجود کسی بھی پرانے سی ایس ایس کو تبدیل کرنے میں مدد کریں۔ عالمی تلاش کے لنکس T287962 پر دستیاب ہیں۔
مستقبل میں تبدیلیاں
- ویکیپیڈیا لائبریری ویکیپیڈیا صارفین کے لیے ذرائع تک رسائی حاصل کرنے کی ایک جگہ ہے۔ ایک ایکسٹینشن ہے جس میں ایک نیا فنکشن ہے جو صارفین کو بتاتا ہے کہ وہ اس میں کب حصہ لے سکتے ہیں۔ یہ اطلاعات کا استعمال کرے گا۔ یہ ستمبر میں پہلے صارفین کو پنگ کرنا شروع کردے گا۔ یہ بعد میں مزید صارفین کو پنگ دے گا۔ [2]
- Vue.js مستقبل میں میڈیاویکی کے لیے جاوا اسکرپٹ فریم ورک ہوگا۔ [3]
ٹیک خبر، ٹیک خبر مصنفین نے لکھی ہوئی اور بوٹ نے چھپائی۔ شراکت • ترجمہ • مدد حاصل کریں • رائے دیں • سبسکرائب کریں یا ان سبسکرائب کریں۔