Wikimedia Blog/Drafts/See the stunning winning photographs from Wiki Loves Earth 2015/ur
Posted Oct 15th 2015, translations are welcomed!
Title
- دیکھیے ویکی لوز ارتھ 2015 سے چونکانے والی انعام یافتہ تصاویر۔
Summary
- ...
Body
ویکی لوز ارتھایک مقابلہ، جس میں شرکا نے محفوظ قدرتی مقامات کی تصاویر بنائی اور اپنی تصاویر کو ویکیمیڈیا کامنز پر اپ لوڈ کردیا، کا 2015 میں عالمی طور پر 26 ممالک کے ساتھ دوسری بار انعقاد ہوا. مقابلہ ختم ہوگیا اور اب ہم اپنے عالمی فاتحین کو پیش کرنے کے قابل ہیں۔
ویکی لو ارتھ کے دو مقاصد ہیں۔ پہلا، زیادہ سے زیادہ قدرتی یادگاروں اور محفوظ مقامات کی تصاویر بنانا اور ان تصاویر کو مفت لائسنس کے تحت جاری کرنا۔ دوسرا، ہم نے عوامی آگہی بڑھا کر قدرتی ماحول کے تحفظ میں حصہ ڈالا۔
ویکی لو ارتھ کا خیال 2013 میں یوکرین سے شروع ہوا۔ 2014 میں، چار مختلف براعظموں، یورپ، ایشیا، افریقا اور امریکا، کے 15 ممالک بھی ویکی لو ارتھ میں شامل ہو گئے
2015 کے دورن شرکاء نے 100،000 سے زیادہ تصاویر بھیجی۔
ویکی لو ارتھ کو بہت سے قومی مقابلوں کی مدد سے منعقد کیا گیا، جن میں مقامی رضاکاروں نے معاونت کی۔ملکی سطح پر ججوں نے 10 تصاویر کو منتخب کر کے عالمی سطح کے مقابلے میں بھجوایا۔ 26 شریک ممالک کے ساتھ عالمی ججوں نے 259 تصاویر پر غور کیا۔ ججوں نے مخصوص ویب ٹول کی مدد سے کئی مرحلوں میں تصاویر کو منخت کیا اور ان کی درجہ بندی کی۔
عالمی ججوں کی جماعت مختلف ممالک کے 9فوٹوگرافرز پر مشتمل تھی، جو سب قدرتی مناظر کی تصویر کشی کا تجربہ رکھتے تھے: دیمترو بالکھوویتن (یوکرین)، میتھو بک (برطانیہ) ڈیتمار بارٹز (جرمنی)، والا عبدالمنائم (مصر) ایلکس وانگ (امریکا)، قطرینا زارعوا مامیونوا (بلغاریہ)، زینیل سیبیکی (ترکی) سوسین پلانک (آسٹریلیا) اور یاتھن کریشناپا(بھارت) سے تھے
محتاط جانچ کے بعد ججوں نے اوپر موجود فاتح تصویر کے علاوہ ذیل میں موجود تصاویر کو بھی منتخب کیا۔
بین الاقوامی جیوری کی مکمل رپورٹ جسمیں جیوری کے کام، انتخاب کے طریقے اور نتائج کی پیشکش جیوری کے تبصروں کے ساتھ یہاں پر دستیاب ہے۔
سبھی انعام یافتگان کو مبارکباد اور ان سبھی کا شکریہ جنہوں نے اس سال کے مقابلے کے انعقاد کے لیے کام کیے!
ویرا موٹورکو (ڈبلیو ایم یو اے)
ویکی لوز ارتھ 2015 کی بین الاقوامی ٹیم
Notes
Ideas for social media messages promoting the published post:
Twitter (@wikimedia/@wikipedia):
(Tweet text goes here - max 117 characters) ---------|---------|---------|---------|---------|---------|---------|---------|---------|---------|---------|------/
Facebook/Google+
- ...