User talk:Hindustanilanguage/ناراض معاونین کے لیے منصفانہ فضاء کی تیاری
بندہ مجرم آپ تمام حضرات کے حضور دست معافی دراز کرتا ہے۔ یقیناً گزشتہ چند مہینوں میں اس کم علم اور ہیچ مداں سے غیر اصولی اور دستور مخالف غلطیاں صادر ہوئیں جن کے نتیجے میں اردو ویکیپیڈیا ایک زبردست خسارے سے دوچار ہوا اور انتہائی فعال اور صف اول کے صارفین و منتظمین اس سے جدا ہونے پر مجبور ہوئے۔ اپنی سابقہ حرکتوں پر سخت نادم ہوں، پشیمان ہوں، شرمندہ ہوں اور ان کی تلافی کے لیے کوشاں بھی۔ امید ہے اس خادم کے قصوروں کی معافی کی کوئی صورت ضرور نکالی جائے گی۔ آپ حضرات کی وسعت ظرفی، عالی ہمتی اور اولو العزمی سے اس کی پوری امید ہے۔ کیا آپ حضرات چھوٹے بھائی کی نادانیوں اور خطاؤں کو اپنے دامن عفو میں جگہ دے کر اردو ویکیپیڈیا کو ایک بار پھر اپنی خدمات سے سرفراز فرمائیں گے؟
قصور وار لیکن معافی کا خواستگار
Muhammad Shuaib (talk) 16:47, 25 October 2019 (UTC)